۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
اسلامک اسٹوڈنٹس

حوزہ/ علماء و اساتذہ نے جوانوں اور بچوں کو مختلف موضوعات پر لیکچرز ودروس دئیے۔اس منفرد تربیتی پروگرام میں مختلف مدارس و دینیات سینٹرز سے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامک اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ مسجد صاحب زمان چھورکا میں اختتام پذیر ہوئی۔ اختتامی تقریب میں سرپرست اسلامک سٹوڈنٹس شگر سید محمد طہ شمس الدین الموسوی اور سید نثار الموسوی نے خصوصی شرکت کی۔

اسلامک اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ مسجد صاحب زمان چھورکا میں اختتام پذیر

ضلع شگر میں یونین سطح پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز یونین چھورکا سے ہوا۔علما واساتذہ نے جوانوں اور بچوں کو مختلف موضوعات پر لیکچرز ودروس دئیے۔اس منفرد تربیتی پروگرام میں مختلف مدارس و دینیات سینٹرز سے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں سید طہ موسوی اور سید نثار حسین موسوی نے خطاب کیا۔

اسلامک اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ مسجد صاحب زمان چھورکا میں اختتام پذیر

اسلامک سٹوڈنٹس شگر کے مرکزی صدر شیخ قاسم شگری نے اس اہم پروگرام کے انعقاد پر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا یہ تربیتی سلسلہ مزید بہتر انداز میں دیگر علاقوں میں جاری رہے گا۔پروگرام کے آخر میں منظم شرکت کرنے والے مدارس اور طلبا میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .