۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق

حوزہ/ عالمی یوم آبادی کے موقع پر سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے کہا کہ جہاں تک آبادی کی بات ہے تو اس کا تعلق انسان سے نہیں قدرت سے ہے یعنی انسان کی پیدائش اللہ کی مرضی سے ہوتی ہے۔ پروردگار جب کسی بچے کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس کے ساتھ میں رزق کا بھی انتظام کر دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اترپردیش/ ضلع سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے ایم پی ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے عالمی یوم آبادی پر بولتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک آبادی کی بات ہے تو اس کا تعلق انسان سے نہیں قدرت سے ہے یعنی انسان کی پیدائش اللہ کی مرضی سے ہوتی ہے۔ پروردگار جب کسی بچے کو پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس کے ساتھ میں رزق کا بھی انتظام کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ مسلمانوں کو ہمیشہ آبادی کے نام پر ٹارگیٹ کرتے ہیں جب کہ مسلمانوں کی آبادی ہمارے ملک میں بہت کم ہے۔ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق نے مزید کہا کہ حکومت آبادی کنٹرول قانون لانا چاہتی ہے بلکہ قانون نہ لاکر حکومت کو بچوں کی تعلیم کا انتظام کرنا چاہیے اور تعلیم پر زور دے کر سبھی کے لیے حکومت کو روزگار مہیا کرانا چاہیے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب لوگوں میں تعلیم کے لیے شعور ہوگا تو لوگ تعلیم یافتہ ہوں گے اور آبادی خود بخود کم ہو جائے گی۔ تعلیم کے لیے لوگوں کو بیدار کیا جائے ملک میں آبادی کا بڑھنا کسی ایک مذہب کی پریشانی نہیں ہے۔ یہ سب کی پریشانی ہے۔ جب سب لوگوں کے پاس تعلیم ہوگی تو کسی قانون کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ جس طرح سے آبادی پر بیان بازی کر رہے ہیں یہ سب سال 2024 کے انتخابات کی تیاری ہے۔ حکومت کام تو کرتی نہیں ہے بلکہ بیان بازی سے ملک کی خستہ حالی کو ایک طرف کرنا چاہتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .