۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیعہ وقف

حوزہ,حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے، پٹنہ سٹی میں شیعہ وقف بورڈ کی زمین پر تعمیر ہونے والی عمارت کا کام جلد سے جلد شروع کرائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پٹنہ، 5 نومبر بہار کے وزیراعلیٰ نیتش کمار نے بہار شیعہ وقف بورڈ کو امام باندی بیگم وقف اسٹیٹ گلزار باغ پٹنہ سٹی کے سو کٹھا سے زائد وسیع اراضی پر ایک شاندار کثیر المقاصد عمارت کی تعمیر کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ انصاف پسند شخص ہیں اور اسی وجہ سے وہ جانے جاتے ہیں، انہوں نے کبھی بھی شیعہ یا سنی وقف بورڈ میں فرق نہیں کیا، دونوں بورڈ کی ترقی کے لیے یکساں منصوبہ بنایا ۔ اس کے لیے خصوصی فنڈ جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ سنی وقف کے اراضی پر ازسرنو انجمن اسلامیہ ہال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا تھا کہ جس طرح سے سنی وقف بورڈ کی زمین پر ایک شاندار عمارت بنی ہے اسی طرح شیعہ وقف بورڈ کی زمین پر بھی اسی طرح کا ایک شاندار عمارت بنائی جائے گی تاکہ دونوں بورڈ سے منسلک عوام کو اس سے فائدہ پہنچ سکے۔ کاغذی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور اب عنقریب ہی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کل ایک پروگرام میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اقلیتی عمارت کا ذکر کرتے ہوئے شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین افضل عباس کی توجہ عمارت کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے، پٹنہ سٹی میں شیعہ وقف بورڈ کی زمین پر تعمیر ہونے والی عمارت کا کام جلد سے جلد شروع کرائیں تاکہ اس کام کے بعد مزید دوسرے کام آپ کے سپرد کیے جائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .