۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
احکام شرعی

حوزہ؍عشاء کی نماز کا وقت جب اول وقت سے نماز مغرب پڑھنے کی مقدار جتنا وقت گزر چکا ہو تو وہاں سے شرعی نیمہ شب (آدھی رات) تک یے؛ اور مغرب و عشاء کی نماز پڑھنے میں شرعی نیمہ شب سے دیر کرنا جائز نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

سوال: عشاء کی نماز کا وقت کب تک ختم ہوتا ہے؟ اگر کوئی آدھی رات کے بعد تک دیر کردے نماز عشاء کس نیت سے پڑھنی ہوگی؟

جواب: عشاء کی نماز کا وقت جب اول وقت سے نماز مغرب پڑھنے کی مقدار جتنا وقت گزر چکا ہو تو وہاں سے شرعی نیمہ شب (آدھی رات) تک یے؛ اور مغرب و عشاء کی نماز پڑھنے میں شرعی نیمہ شب سے دیر کرنا جائز نہیں ہے۔ تاہم کوئی عذر پیش آجانے کی وجہ سے یا از روئے معصیت مغرب و عشاء کی نماز پڑھنے میں شرعی نیمہ شب کے بعد تک تاخیر ہوجائے تو بنا بر احتیاط صبح کی اذان تک ادا و قضا کی نیت کے بغیر (ما فی الذمہ کی نیت سے) بجا لائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .