۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍ انسان اپنے تمام امور ميں اللہ كى مدد و نصرت كا محتاج ہے۔ توحيد پرستوں كى آرزو ہے كہ سب انسان خدا پرست اور توحيد افعالى كے قائل ہوجائيں۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ حمد آیت ۵

إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعِين (فاتحہ 5)

ترجمہ: پروردگار ہم تيرى ہى عبادت كرتے ہيں اور تجھ ہى سے مدد چاہتے ہيں

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ فقط اللہ كى ذات اقدس لائق عبادت و بندگى ہے۔
2️⃣ اللہ كى ربوبيت كا يقين، اس كا رحمت نازل كرنا، روز جزا كا مالك ہونا يہ امور انسان كو اللہ كى پرستش كى ترغيب دلاتے ہيں۔
3️⃣ خدا كے حضور خود كو ناچيز تصور كرنا اس كى بندگى كے آداب ميں سے ہيں۔
4️⃣ فقط وہ حقيقت يا ذات جس سے مدد طلب كى جا سكتى ہے وہ اللہ تعالى كى ذات اقدس ہے۔
5️⃣ باوجود اس كے كہ انسان اللہ كى بندگى پر اختيار ركھتا ہے اللہ كى مدد كے بغير عبادت كرنے كى توانائي نہيں ركھتا۔
6️⃣ انسان اپنے تمام امور ميں اللہ كى مدد و نصرت كا محتاج ہے۔
7️⃣ توحيد پرستوں كى آرزو ہے كہ سب انسان خدا پرست اور توحيد افعالى كے قائل ہوجائيں۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ فاتحہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .