۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍ قرآن حكيم اہل تقوى كو اعلى ترين مدارج كى طرف ہدايت اور راہنمائی كرنے والى كتاب ہے۔ قرآن كى ہدايت ميں كسى طرح كى بھى كمى و كجى نہيں پائی جاتى اور ذرہ برابر انحراف موجود نہيں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
الم (بقرہ، ۱) ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ (بقرہ، ۲)

ترجمہ: يہ وہ كتاب ہے جس ميں كسى طرح كے شک و شبہہ كى گنجائش نہيں ہے۔ يہ صاحبان تقوى اور پرہيزگار لوگوں كے لئے مجسم ہدايت ہے۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ حروف مقطعات اللہ اور اس کے حبیب کے درمیان راز ہے۔
2️⃣ اللہ نے چاہا اس راز سے فقط وہ اور اس کا حبیب ہی آگاہ رہیں۔
3️⃣ قرآن كريم كامل ترين اور باعظمت كتاب ہے۔
4️⃣ قرآن حكيم ايك انتہائی مستحكم كتاب ہے اور ہر اس چيز سے پاك و منزہ ہے جو اس كى حقانيت ميں ترديد اور شبہہ پيدا كرے۔
5️⃣ قرآن حكيم متقى اور پرہيزگار انسانوں كى ہدايت و تربيت كى پورى صلاحيت ركھتاہے يہى چيز قرآن كريم كے استحكام اور حقانيت كى دليل ہے۔
6️⃣ قرآن حكيم اہل تقوى كو اعلى ترين مدارج كى طرف ہدايت اور راہنمائی كرنے والى كتاب ہے۔
7️⃣ قرآن كى ہدايت ميں كسى طرح كى بھى كمى و كجى نہيں پائی جاتى اور ذرہ برابر انحراف موجود نہيں ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .