۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسلام كى تبليغى اور ہدايتى روشوں ميں سے ايك’’ انذار ‘‘ہے۔ پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے زمانے ميں بعض لوگ كفر كے ايسے مرحلے پر تھے كہ ان پر آنحضرت (ص) كا انذار اثر نہ كرتاتھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ (بقرہ،۶)
ترجمہ: اے رسول جن لوگوں نے كفر اختيار كرليا ہے ان كے لئے سب برابر ہے۔ آپ انھيں ڈرائيں يا نہ ڈرائيں يہ ايمان لانے والے نہيں ہيں۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ قرآن كريم كے منكروں اور كافروں كو پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كا ڈرانا بے اثر تھا۔
2️⃣ قرآن كے منكر اللہ اور قيامت پر ايمان نہيں لائيں گے۔
3️⃣ اللہ تعالى اور قيامت پر ايمان كے لئے قرآن كريم بہترين راہنما ہے۔
4️⃣ پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسلام كى تبليغى اور ہدايتى روشوں ميں سے ايك’’ انذار ‘‘ہے۔
5️⃣ پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كے زمانے ميں بعض لوگ كفر كے ايسے مرحلے پر تھے كہ ان پر آنحضرت (ص) كا انذار اثر نہ كرتاتھا۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .