۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍ غيب پر ايمان، انبياء (عليہم السلام) كى رسالت پر ايمان اور آخرت پر ايمان قرآنى ہدايت كے حصول كى راہ ہموار كرتے ہيں۔اللہ اور انبياء عليہ‌ السلام كى رسالت پر ايمان اور آخرت پر يقين دينى عقائد كے اركان ہيں۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
والَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (بقرہ،۴)

ترجمہ: وہ ان تمام باتوں پر بھى ايمان ركھتے ہيں جنہيں (اے رسول ) ہم نے آپ پر نازل كيا ہے اور جو آپ سے پہلے نازل كى گئی ہيں اور آخرت پر بھى يقين ركھتے ہيں۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ قرآن پر ايمان لانا اور پيامبر اسلام (ص) پر نازل شدہ معارف و احكام پر ايمان لانا متقين كى صفات ميں سے ہے۔
2️⃣ ان تمام احكام و معارف پر جو پيامبر اسلام (ص) پر اور انبياء عليہ‌ السلام ما سبق پر نازل ہوئے ايمان لانا واجب و ضرورى ہے۔
3️⃣ اديان الہى ايك دوسرے سے تضاد و اختلاف اور ناہم آہنگى سے منزہ و پاك ہيں۔
4️⃣ غيب پر ايمان، انبياء (عليہم السلام) كى رسالت پر ايمان اور آخرت پر ايمان قرآنى ہدايت كے حصول كى راہ ہموار كرتے ہيں۔
5️⃣ اللہ اور انبياء عليہ‌ السلام كى رسالت پر ايمان اور آخرت پر يقين دينى عقائد كے اركان ہيں۔

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .