۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍اللہ تعالى پر اور اس كى صفات پر ايمان لانا ''صراط مستقيم '' ہے۔ ہدايت كے حصول كے لئے بارگاہ رب العزت ميں دعا كا بہت موثر كردار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ حمد آیت ۶

اِهْدِنَا الصِّرَاطَ المُسْتَقِيمَ ( فاتحہ،۶)

ترجمہ: ہميں سيدھے راستہ كى ہدايت فرماتا رہ

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ اللہ تعالى كى بارگاہ اقدس ميں دعا كرنے كا لازمى نتيجہ صراط مستقيم كا حصول ہے۔
2️⃣ انسان ہميشہ كے لئے اللہ تعالى كى ہدايت و راہنمائي كا محتاج ہے۔
3️⃣ اللہ تعالى كى مدد و نصرت كے بغير انسان صراط مستقيم كو نہيں پاسكتا۔
4️⃣ اللہ تعالى پر اور اس كى صفات پر ايمان لانا ''صراط مستقيم '' ہے۔
5️⃣ ہدايت كے حصول كے لئے بارگاہ رب العزت ميں دعا كا بہت موثر كردار ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ فاتحہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .