۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍منافقين كے اظہار ايمان كا ہدف اہل ايمان كو نقصان پہنچانا اور ان كے خلاف سازشيں كرنا ہے۔منافقين اپنى خودفريبى اور اپنے آپ سے مكارى و عيارى سے نا آگاہ ہيں۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
يُخَادِعُونَ اللّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلاَّ أَنفُسَهُم وَمَا يَشْعُرُونَ (بقرہ، ۹)

ترجمہ: يہ خدا اور صاحبان ايمان كو دھوكہ دينا چاہتے ہيں حالانكہ اپنے ہى كو دھوكہ دے رہے ہيں اور سمجھتے بھى نہيں ہيں۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ منافقين مكار اور فريبى ہيں۔
2️⃣ منافقين كے اظہار ايمان كا ہدف اہل ايمان كو نقصان پہنچانا اور ان كے خلاف سازشيں كرنا ہے۔
3️⃣ منافقين اللہ تعالى كے علم پر يقين و ايمان نہيں ركھتے۔
4️⃣ اللہ تعالى اور مومنين سے فريب و مكارى در حقيقت خودفريبى اور اپنے آپ سے مكارى و عيار ى ہے۔
5️⃣ منافقين اپنى خودفريبى اور اپنے آپ سے مكارى و عيارى سے نا آگاہ ہيں۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .