۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍منافقين خود كو بڑے عاقل اور روشن فكر سمجھتے ہيں۔ منافقين اپنى حماقت و كم عقلى سے بے خبر ہيں۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُواْ كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُواْ أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاء أَلا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاء وَلَكِن لاَّ يَعْلَمُونَ (بقرہ، ۱۳)

ترجمہ: جب ان سے كہا جاتاہے كہ دوسرے مومنين كى طرح ايمان لے آؤ تو كہتے ہيں كہ ہم بيوقوفوں كى طرح ايمان اختيار كرليں حالانكہ اصل ميں يہى بيوقوف ہيں اور انھيں اس كى واقفيت بھى نہيں ہے۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ عام لوگ پيغمبر اسلام (ص) اور دين اسلام پر ايمان لانے ميں سچے تھے۔
2️⃣ سچے مومنين منافقين كى نظر ميں بے وقوف اور احمق لوگ ہيں۔
3️⃣ تكبر اور اپنى بڑائی بيان كرنا اور سچے مومنين كى تحقير كرنا منافقين كى صفات ميں سے ہے۔
4️⃣ منافقين خود كو بڑے عاقل اور روشن فكر سمجھتے ہيں۔
5️⃣ منافقين اپنى حماقت و كم عقلى سے بے خبر ہيں۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .