۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍منكرين قرآن اور جہنم كے پتھر آتش جہنم كے لئے چھوٹى لكڑياں اور ايندھن ہيں۔ روز قيامت كفار كو اس آگ سے عذاب ديا جائے گا جو انہوں نے خود جلائی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فَإِن لَّمْ تَفْعَلُواْ وَلَن تَفْعَلُواْ فَاتَّقُواْ النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ (بقرہ، ۲۴)

ترجمہ: اور اگر تم ايسا نہ كرسكے اور يقيناً نہ كرسكو گے تو اس آگ سے ڈرو جس كا ايندھن انسان اور پتھر ہيں اور جسے كافرين كے لئے مہيا كياگيا ہے۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ تمام ادوار اور زمانوں كے انسان حتى قرآن كى ايك سورہ كى بھى مثل نہيں لاسكتے۔
2️⃣ قرآن كى مثل لانے كى ناتوانى قرآن كريم كى پيشين گوئيوں ميں سے ہے۔
3️⃣ قرآن كريم كى مثل كلام لانے كے بارے ميں انسانوں كى ناتوانى قرآن كريم كے آسمانى ہونے اور پيامبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كى رسالت كى حقانيت كى دليل ہے۔
4️⃣ قرآن كريم اپنى حقايت كى دليل اور نبوت پيامبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كى صداقت كى سند ہے۔
5️⃣ خداوند متعال منكرين قرآن سے چاہتاہے كہ جب وہ قرآن كى مثل و نظير لانے سے عاجز آجائيں تو قرآن كريم پر اور پيامبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كى رسالت پر ايمان لے آئيں۔
6️⃣ آتش جہنم سے نجات قرآن كريم پر ايمان اور پيامبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كى رسالت كى تصديق سے ميسر ہے۔
7️⃣ آتش جہنم كو كفار كے لئے آمادہ كيا گيا ہے۔
8️⃣ آتش جہنم اس وقت آمادہ، تيار اور موجود ہے۔
9️⃣ منكرين قرآن اور جہنم كے پتھر آتش جہنم كے لئے چھوٹى لكڑياں اور ايندھن ہيں۔
🔟 روز قيامت كفار كو اس آگ سے عذاب ديا جائے گا جو انہوں نے خود جلائی ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .