۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍نعمتوں كے عطا كرنے والے اور ضرورتوں كے پورا كرنے والے پروردگار كا انكار ايك تعجب آور اور غير منطقى امر ہے۔ لامحدود قدرتوں اور علم كے مالك پروردگار كا انكار كرنا ايك تعجب آور اور غيرمعقول بات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الأَرْضِ جَمِيعاً ثُمَّ اسْتَوَى إِلَى السَّمَاء فَسَوَّاهُنَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (بقرہ، ۲۹)

ترجمہ: وہ خدا وہ ہے جس نے زمين كے تمام ذخيروں كو تم ہى لوگوں كے لئے پيدا كيا ہے_ اس نے آسمان كا رخ كيا تو سات مستحكم آسمان بناديئے اور وہ ہر شے كا جاننے والا ہے۔

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕

1️⃣ زمين ميں موجود تمام ترنعمتوں كا خالق پروردگار عالم ہے۔
2️⃣ الله تعالىٰ نے زمين كى نعمتوں كو انسانوں كے استفادے كے لئے خلق فرمايا ہے۔
3️⃣ انسان زمين كے تمام موجودات سے افضل و اشرف ہے۔
4️⃣ زمين كى نعمتوں سے استفادہ كا حق تمام انسانوں كيلئے مساوى ہے۔
5️⃣ زمين كى تمام نعمتوں سے استفادہ كرنا حلال ہے۔
6️⃣ الله تعالىٰ نے زمين كى نعمات خلق فرمانے كے بعد آسمان كو متعادل و متوازن ركھنے كا سامان فراہم فرمايا۔
7️⃣ الله تعالىٰ نے عالم خلقت ميں سات آسمان قرار دئیے۔
8️⃣ اس عالم كے سات آسمانوں ميں مكمل اعتدال پايا جاتا ہے اور ان ميں ذرہ برابر انحراف يا نا ہم آہنگى نہيں ہے۔
9️⃣ آسمانوں كى تخليق دو مرحلوں ميں ہوئی: ايك مرحلہ غير متوازن، ناشناختہ اور مخلوط جبكہ دوسرا مرحلہ بالكل مشخص، ممتاز اور متوازن تھا۔
🔟 ہر چيز الله تعالىٰ كے وسيع علم كے دائرے ميں ہے۔
1️⃣1️⃣ سات آسمانوں اور زمين كى نعمتوں كى خلقت ايك عالمانہ آفرينش ہے۔
2️⃣1️⃣ زمين اور سات آسمانوں كى موجودات كى تخليق اس بات كى دليل ہے كہ الله تعالى مردوں كو زندہ كرنے كى قوت و طاقت ركھتا ہے۔
3️⃣1️⃣ الله تعالى ٰكے مطلق علم اور انتہائی وسيع قدرت و اقتدار پر ايمان قيامت اور مردوں كے زندہ ہونے كے بارے ميں ہر طرح كے شك و شبہہ كو زائل كر ديتا ہے۔
4️⃣1️⃣ نعمتوں كے عطا كرنے والے اور ضرورتوں كے پورا كرنے والے پروردگار كا انكار ايك تعجب آور اور غير منطقى امر ہے۔
5️⃣1️⃣ لامحدود قدرتوں اور علم كے مالك پروردگار كا انكار كرنا ايك تعجب آور اور غيرمعقول بات ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .