۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
عطر قرآن

حوزہ؍منافقين كے دل او ر ذہن شديد بيمارى ميں مبتلا ہيں  اور اللہ ان کی بیماری  ميں اضافہ كرديتاہے۔ نفاق، مكارى اور جھوٹ ايسى رذيلہ صفات ہيں جو دل كى بيمارى سے جنم ليتى ہيں۔

حوزہ نیوز ایجنسی؍

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللّهُ مَرَضاً وَلَهُم عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ (بقرہ،۱۰)

ترجمہ: ان كے دلوں ميں بيمارى ہے اور خدا نے نفاق كى بناپر اسے اور بھى بڑھا ديا ہے اب اس جھوٹ كے نتيجہ ميں انھيں دردناك عذاب ملے گا...

📕 تفســــــــیر قــــرآن: 📕


1️⃣ منافقين كے دل او ر ذہن شديد بيمارى ميں مبتلا ہيں اور اللہ ان کی بیماری ميں اضافہ كرديتاہے۔
2️⃣ نفاق، مكارى اور جھوٹ ايسى رذيلہ صفات ہيں جو دل كى بيمارى سے جنم ليتى ہيں۔
3️⃣ دل اور فكر و ذہن كى بيمارى انسان كے سارے وجود ميں سرايت كرجاتى ہے۔
4️⃣ منافقين بڑے دردناك عذاب ميں مبتلا ہوں گے۔
5️⃣ جھوٹ اور جھوٹ بولنا منافقين كا اوڑھنا بچھونا ہے۔
6️⃣ منافقين كى مسلسل دروغ گوئی اور كذب ان كے دل و جان ميں بيمارى كے اضافے كا باعث ہے۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
📚 تفسیر راھنما، سورہ بقرہ
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .