۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
پوری دنیا کے ہسپانوی زبان بولنے والوں کے نام آيت اللہ العظمی خامنہ ای کا پیغام

حوزہ/ اگر میں اس کتاب (سیل نمبر 14) کے ذریعے آپ ہسپانیوی زبان والوں سے رابطہ قائم کر پایا ہوں گا تو مجھے بہت خوشی ہوگي۔ یہ میری سرگزشت کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ کتنی اچھی بات ہے کہ ہم اور آپ اور تمام انصاف پسند اقوام ایک دوسرے سے زیادہ آشنائي حاصل کریں اور زیادہ تعاون کریں۔ خداوند عالم سے آپ کی سعادت کا خواہاں ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پوری دنیا کے ہسپانوی زبان بولنے والوں کے نام آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں کہا کہ امید ہے میری جدوجہد کی سرگزشت کی کتاب کے ذریعے آپ سے رابطہ قائم ہو سکے گا۔اگر میں کتاب "سیل نمبر 14" کے ذریعے آپ سے رابطہ قائم کر پایا ہوں گا، تو یہ خوشی کی بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وینیزوئیلا کے دارالحکومت کاراکاس میں کتاب "سیل نمبر 14" کے ہسپانوی ترجمے کی رسم اجراء کی تقریب میں پوری دنیا کے ہسپانوی زبان بولنے والوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پیغام جاری کیا گيا۔ کتاب "سیل نمبر 14" امریکا کی پٹھو پہلوی حکومت کے خلاف جدوجہد کے زمانے میں جیل اور جلاوطنی کے دور میں آیت اللہ خامنہ ای کی سرگزشت بیان کرتی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اگر میں اس کتاب (سیل نمبر 14) کے ذریعے آپ ہسپانیوی زبان والوں سے رابطہ قائم کر پایا ہوں گا تو مجھے بہت خوشی ہوگي۔ یہ میری سرگزشت کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ کتنی اچھی بات ہے کہ ہم اور آپ اور تمام انصاف پسند اقوام ایک دوسرے سے زیادہ آشنائي حاصل کریں اور زیادہ تعاون کریں۔ خداوند عالم سے آپ کی سعادت کا خواہاں ہوں۔

سید علی خامنہ ای

(14/12/1401)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .