اتوار 18 جون 2023 - 19:01
پیغامِ حق

حوزه/ اکثر و بیشتر مواقع پر آپ نے اپنے والدین سے یہ سنا ہی ہوگا جب اس نئے دور کے بچے ان کے سامنے کچھ لاکر رکھتے ہیں مثلاً کیک تو وہ کہتے ہیں ان سب کی کیا ضرورت ہے ؟ بچے اس جملے کا مقصد سمجھتے نہیں ہیں اور کہتے ہیں کہ آج کا دن آپ سے مخصوص ہے کیا آپ کو یاد نہیں!

تحریر: مولانا محمد سرور عابدی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پیغامِ حق

عنوان: فادر ڈے

حوزه نیوز ایجنسی| اکثر و بیشتر مواقع پر آپ نے اپنے والدین سے یہ سنا ہی ہوگا جب اس نئے دور کے بچے ان کے سامنے کچھ لاکر رکھتے ہیں مثلاً کیک تو وہ کہتے ہیں ان سب کی کیا ضرورت ہے ؟ بچے اس جملے کا مقصد سمجھتے نہیں ہیں اور کہتے ہیں کہ آج کا دن آپ سے مخصوص ہے کیا آپ کو یاد نہیں !
ہم نے ان کے کہنے کا مقصد سمجھے بنا ہی یہ کہہ دیا مگر والدین اپنے بچے کو اک جملے میں کہنا چاہتے ہیں ہمیں جس کی ضرورت ہے وہ ہے پیار، وہ ہے وقت، وہ ہے پیار بھری باتیں ان کے ساتھ بیٹھنا، مسکرانا دراصل ان سب کی ضرورت والدین کو ہے، لیکن ہم نے ان چیزوں کو دفن کردیا اپنی خواہشوں میں بس ہم جو چاھتے ہیں وہی صحیح ہے جیسے آج کہہ رہے (فادر ڈے)
یہ لفظ بہت اچھا ہے اس دن ہم سب اپنے اپنے والد کو یاد کرتے ہیں۔
دنیا کہ کہنے پر ہم نے فادر ڈے کو مان بھی لیا اور منا بھی رہے ہیں۔

مگر افسوس دین کے کہنے پر کبھی ہم نے باپ کو وہ اہمیت دی ہی نہیں، جو باپ دن کی کڑی دھوپ میں، سردی کی ہوا میں، بارش کے موسم میں اپنے بچوں کے لئے محنت کرتا ہے
اس محنت کا حق ادا کیسے کرو گے یہ لفظ کہہ کر فادر ڈے مبارک

شاعر کہتا ہے:
جب جواں ہوتے ہیں بچے تو قسم اس رب کی ہے
ایک روٹی کے لئے ہر پل ترس جاتا ہے باپ

امام علی ابن الحسین علیہ السلام فرماتے ہیں: انسان کی سعادت میں سے یہ بات ہے کہ اس کی اولاد ہو جن سے وہ مدد طلب کر سکے۔الکافی ۲ / ۲/ ۶

ہم سب اس کے برعکس کام کرتے ہیں اور کہتے ہیں: فادر ڈے مبارک

  • امام خمینی (رح) نے اپنے کردار سے بیداری پیدا کی

    امام خمینی (رح) نے اپنے کردار سے بیداری پیدا کی

    حوزه/ قلب میں سوز نہیں، روح میں احساس نہیں، فکر میں تحریک نہیں، قدرٍ توحید نہیں، عمل میں ترجمانیٔ آیات نہیں اور سورۃ الزلزال کی آیات مبارکہ نمبر 8-7 پر…

  • داستان عبرت

    داستان عبرت

    حوزہ/ ایک سبزہ زار کی گورنری کے لئے فرزند رسول کو ان کے اصحاب و اعزہ کے ساتھ بیدردی سے شہید کردیا۔

  • امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ، خواص عالم کی نگاہ میں

    امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ، خواص عالم کی نگاہ میں

    حوزه/ سرکار آیت اللہ العظمی سید روح اللہ الموسوی الخمینی علیہ الرحمہ بیسویں صدی کی وہ فقید المثال و جامع الاطراف عظیم الھی، اسلامی و انسانی شخصیت تھے کہ…

  • امام علی رضا علیہ السلام

    امام علی رضا علیہ السلام

    حوزه/امام علی رضا علیہ السلام ہمارے آٹھویں امام ہیں۔ آپؑ کے والد ماجد باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور والدہ ماجدہ حضرت نجمہ خاتون سلام اللہ…

  • راضی برضا

    راضی برضا

    حوزہ/ حامد فی الواقع حامد بھی اور محمود بھی ہیں، عبادات و مناجات الٰہی اس کا فریضہ اور حکمت و طبابت اس کا پیشہ ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha