۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
علی گڑھ

حوزہ/ حسینی مسجد، زُہرا باغ، علی گڑھ میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو عالیجناب مولانا سید زاہد حسین صاحب قبلہ کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علی گڑھ/ حسینی مسجد، زُہرا باغ، علی گڑھ میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو عالیجناب مولانا سید زاہد حسین صاحب قبلہ کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔

مولانا موصوف نے حاضرین جلسہ، طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا پیغام علم کا پیغام ہے۔ علم و دانش کے حصول پر اسلام نے جتنا زور دیا ہے، اس کا دیگر ادیان و مکاتب سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اسلام نے حصول علم کو واجب قرار دیا ہے جس میں صنف و عمر کی کوئی قید نہیں ہے، جگہ اور وقت کی بھی کوئی شرط نہیں۔ اسی نظریے کو عمل میں لاتے ہوئے حسینی مسجد اور امام بارگاہ کو تدریس اور فروغٍ علم کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے، جو شہر علم و ادب علی گڑھ میں مثل ثانی تصور کیا جاتا ہے۔

آخر میں سبھی طلباء و طالبات کے لیے دعائیں کی گئیں کہ ان کے مستقبل روشن ہوں، اپنے اور قوم ملت کے واسطے سرمایہ قرار پائیں اور وطن کی تعمیری کاموں میں معاون ثابت ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .