۲۳ آبان ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 13, 2024
پھندیری سادات

حوزہ/ خواتین نے اپنے بچوں کو مخصوص لباس پہنا کر بتایا کہ اگر یہ بچے کربلا میں ہوتے تو امام حسین علیہ السلام کی نصرت کرتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پھندیڑی سادات کے محلہ حضرت ابوطالب میں جناب امیر حیدر نمبردار مرحوم کے یہاں ہونے والے زنانے عشرہ محرم میں کربلا کے سب سے کمسن شہید جناب علی اصغر کی یاد منائی گئی خواتین نے اپنے بچوں کو مخصوص لباس پہنا کر بتایا کہ اگر یہ بچے کربلا میں ہوتے تو امام حسین علیہ السلام کی نصرت کرتے۔

اس پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کربلا میں انسانیت کو انصاف اور سماج کو امن اور سکون سے بھرنے والے کمسن شہید کی شہادت کا پرسہ ان کی دادی فاطمہ زہرا کو دیا۔

مجلس سے خواہر شادما صاحبہ نے خطاب کرتے ہوئے یوم علی اصغرؑ کی اہمیت اور شہادت علی اصغرؑ کی افاقیت کو بیان کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Mesam IN 10:13 - 2023/07/29
    0 0
    Allah tamam azadaro ko salamat rakhe
  • Mesam IN 14:02 - 2023/08/27
    0 0
    Bohut acha pegam he
  • Ali hasan IN 14:04 - 2023/08/27
    0 0
    Allah janabe Ali as far ke sadqe me imam ke batay howe rasto par amal karne ki tofeeq a....