۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
غزہ

حوزہ/ فلسطین میں طلبا اور طالبات شریک تھیں جہاں جہاد اسلامی کے رہنما بھی شریک تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جہاد اسلامی کے نمایندے احمد المدلل نے حفاظ کرام کی تقریب سے خطاب میں کہا: قرآن کے حفاظ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے قوم کو عزت بخشی ہے اور انشااللہ ہم اسرائیل پر غلبہ حاصل کرکے رہیں گے اور اپنے حقوق کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

المدلل کا کہنا تھا: جب کچھ نادان اور احمق لوگ قرآن شہید کرتے ہیں یا جلاتے ہیں تو آپ جیسے حفاظ ہمارا جواب ہے اور انکے مقابل ہم حفظ قرآن کی حمایت اور حوصلہ افزائی کریں گے۔

انکا کہنا تھا: آج ہم نے جشن منایا اور ہم فخر کرتے ہیں کہ آپ نے اس کام سے خدا کے دشمنوں کو مزید غضب میں ڈال دیا ہے۔

جہاد اسلامی کے کمانڈر کا کہنا تھا: دنیا چاہے جس قدر فلسطین کے خلاف سازش کرے مگر آپ حفاظ اور حافظات قرآن فلسطین کو باقی رکھیں گے اور آزادی فلسطین کی راہ میں استقامت دکھائیں گے۔

انکا کہنا تھا: اگر ہم قرآن کو دل اور دماغ سے حفظ کرلیں اور اس کے لیے شب و روز محنت کریں تو ہمارے اخلاق و تہذیب کی تکمیل ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .