حوزہ نیوز ایجنسی تبریز کے مطابق، حجت الاسلام حسن صالحی کے یونیورسٹی آف اسلامک آرٹس تبریز میں مقام معظم رہبری کی نمائندہ کمیٹی کا سربراہ مقرر ہونے پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مشرقی آذربائیجان کی یونیورسٹیوں میں رہبر معظم کی نمائندہ کمیٹی کے سربراہ حجت الاسلام انوری نے کہا: یونیورسٹی آف اسلامک آرٹس تبریز کو ملک اور صوبے میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔
انہوں نے فلسطین کے واقعات کو تاریخ کا ایک اہم موڑ قرار دیا اور مزید کہا: امام خمینی (رہ) نے مسئلہ فلسطین کو عالم عرب سے عالم بشریت اور انسانیت تک پھیلا دیا اور رہبر معظم کی بصیرت نے اسے تاریخ کا ایک اہم موڑ بنا دیا اور اسی کے تسلسل میں طوفان الاقصیٰ آپریشن کا وقوع پذیر ہونا فلسطین کے لئے ایک روشن مستقبل کی نوید لایا ہے۔
حجت الاسلام انوری نے یونیورسٹیز میں رہبر معظم کے نمائندہ ادارے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا: علم کے موجودہ پیچیدہ دور میں علم و دانش کے اداروں کو بھی نظم و نسق کی برقراری سمیت مختلف امور میں پیچیدگیوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا: یونیورسٹیز کی اس کثیر الجہتی اور پیچیدہ نوعیت کا مقابلہ کرنے کے لیے اس جہت سے واقفیت اور جہت کا تعین انتہائی ضروری ہے اور اس سلسلہ میں رہبر معظم کے نمائندہ ادارے کی خصوصیات کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ کام یونیورسٹیوں میں اس ادارے کی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔