۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
ڈاکٹر عباس مہدی حسنی

حوزہ/ موجودہ ہندستان کے مسائل کے حل کے لئے سیکولر اور جمہوری فکر کے حامل اہل علم اور قوم کے ہمدرد لوگ آگے آئیں اور نفرت کی گٹھن فضا کو پیار محبت کے خوشگوار ماحول میں بدلنے کے لئے جد و جہد کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام مولانا ڈاکٹر سید عباس مہدی حسنی نے قم المقدسہ میں یوم جمہوریہ ہندوستان کی مناسبت سے مدرسہ حجتیہ کی مسجد میں مختلف ثقافتی انجمنوں کی جانب سے منعقدہ جشن سے تمام ہندوستانی باشندوں کو 26 جنوری کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیکولرازم اور موجودہ ہندستان کے موضوع پر تقریر کی۔ جس میں ہندستان میں سیکولر اور جمہوری نظام کے کما حقہ نفاذ کو موجودہ ہندستان کی اشد ضرورت بتایا جس میں تمام مذہب کے ماننے والوں کی صلاح و فلاح ہے-

تقریر کے درمیان انہوں نے موجودہ ہندستان کے مسائل کے حل کے بطور کہا کہ سیکولر اور جمہوری فکر کے حامل اہل علم اور قوم کے ہمدرد لوگ آگے آئیں اور نفرت کی گٹھن فضا کو پیار محبت کے خوشگوار ماحول میں بدلنے کے لئے جد و جہد کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئین ہندستان کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے خصوصاً مدہبی آزادی کو ان سے سلب نہ کیا جائے، گنگا جمنی تہذیب کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے عدلیہ اپنے استقلال اور غیر جانبداری کو باقی رکھے اور سرکار مذہب اور نفرت کی سیاست کے بجائے آئین ہندستان کے مطابق عمل درآمد کرے-

آخر میں انہوں نے سر سید احمد خان کی بات نقل کرتے ہوئے ہندو اور مسلمانوں کو جسم کے اعضاء رئیسہ سے تشبیہ دی اور تعصب و نفرت ؛بغص و عداوت اور بدخواہی سے دور رہتے ہوئے پیار محبت سے رہنےپر تاکید فرمائی کہ اسی میں خود انکی اور پورے ہندوستان ملک کی ترقی اور بہبودی ہے-

تبصرہ ارسال

You are replying to: .