۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے پاکستانی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے 1973ء کے آئین کی نفی قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے پاکستانی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے 1973ء کے آئین کی نفی قرار دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ قرآن مجید میں تحریف اور قادیانی عقائد پر مبنی ترجمہ ناقابل قبول ہے، لہٰذا چیف جسٹس اپنے فیصلے کو واپس لیں۔

انہوں نے پاکستانی سپریم کورٹ کی جانب سے 6 فروری کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا اور پنجاب حکومت کی طرف سے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ 1973ء کے آئین میں مسلمان کی تعریف شامل کرکے ختم نبوت کے منکروں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ کہ آئین کی خلاف ورزی قبول نہیں، لہذا چیف جسٹس اپنا فیصلہ واپس لیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ختم نبوت اساس دین ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا نظام وضع کیا ہے کہ توحید، نبوت اور امامت عقائد اسلام ہیں۔ سید المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی ہیں، کسی بھی تشریح میں ان کے بعد کوئی نبی مرتد اور جھوٹا ہے، جبکہ حضرت علی علیہ السلام سے حجت القائم حضرت امام مہدی علیہ السلام تک خاتم الانبیاء کے 12 جانشین اور امام برحق ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .