۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
سیدہ معصومہ نقوی

حوزہ/ منتظرین امام مہدی (عج) کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اور اپنے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے ظہور امام کی زمینہ سازی کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور پندرہ شعبان روز ولادت با سعادت صاحب العصر والزمان امام مہدی عج کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ نجات دہندہ عالم بشریت حجت خدا، مھدی برحق امام عصر علیہ الصلواۃ والسلام کی ولادت باسعادت کے پر نور موقع پر اہلبیت اطہار علیہم السلام و کل عالم انسانیت کو دلی طور پر ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت بقیۃ اللہ عج وہ متفق علیہ ہستی ہیں جن کو تمام اسلامی فرقے تسلیم کرتے ہوۓ آپؑ کے ظہور پر اعتقاد رکھتے ہیں دنیا سے ظلم و ستم ، فساد و تباہی کے خاتمے اور عدل و انصاف مہر و محبت کی فضا قائم ہونے کے سلسلے میں آپؑ کی ذات سے لو لگاتے ہوئے تمام مکاتب فکر اپنے طور پر آپؑ کی آمد کے منتظر ہیں۔

سیدہ معصومہ نقوی نے کہا مھدی موعود عج عدل الہی کی بنا پر عالمی حکومت قائم کریں گے آپ کے قیام کے بعد عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا اور ظلم و ستم کی جڑیں خشک ہو جائینگی۔امام مھدی عج کے حقیقی ناصران میں شمار ہونے کے لیے پہلے ہمیں سچا منتظر بننا ہوگا ایسے انتظار کرنے والے افراد جنکے وجود کو ہر ذرہ امام عج کے لیے چشم برآہ ہو اور ہمارا کردار و گفتار قول و فعل تعلیمات اہلبیت علیہم السلام کے مطابق ہو منتظرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی اور اپنے معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دیتے ہوئے ظہور امام عج کی زمینہ سازی کریں۔

انہوں نے مذید کہا کہ شب نیمہ شعبان کی عبادات و مناجات میں ہماری سب سے اہم دعا تعجیل ظہور امام زمانہ عج کی ہونی چاہیے کیونکہ آپ عج کے ظہور اور قیام کے ذریعے ہی محرومی ناکامی اور بے چارگی کے راستے بند ہوجائینگے مستکبرین کا تختہ الٹ جائے گا اور مستضعفین اور محروم غالب آجائینگے اور پوری کائنات کے اندر صرف اور صرف توحید کا پرچم سر بلند نظر آے گا ۔ان شاء اللہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .