پیر 17 فروری 2025 - 19:04
دنیا طلبی اور مفاد پرستی ظہور کے اہم ترین موانع میں سے ہیں

حوزہ / حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: دنیا طلبی اور منفعت پرستی ظہور کے اہم ترین موانع ہیں۔ دنیا طلبی انسان کو حریص بناتی ہے اور روحانی امور کے بارے میں بے توجہ کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت‌الاسلام‌ والمسلمین محمدمهدی ماندگاری نے حرم حضرت معصومہ (س) میں خطاب کے دوران کہا: لاکھوں افراد امام زمان (عج) کے ظہور کے لیے دعاگو ہیں لیکن ظہور نہیں ہو رہا ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ ظہور میں موانع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا: یہ موانع خود لوگوں کے ذریعے پیدا کیے گئے ہیں۔ انہی موانع کی وجہ سے گیارہ امام معصوم شہید ہوئے اور جب تک یہ موانع دور نہ ہوں، ظہور محقق نہیں ہو گا۔

حجت‌الاسلام‌ والمسلمین ماندگاری نے کہا: دنیا طلبی اور منفعت پرستی ظہور کے اہم ترین موانع ہیں، جو معاشرے کو اس سمت لے جاتے ہیں کہ ظہور کے لیے سازگار ماحول فراہم نہ ہو کیونکہ دنیا طلبی انسان کو حریص بناتی ہے اور روحانی امور کے بارے میں بے توجہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن کی آیات کے مطابق، جو لوگ دنیا کے طلبگار ہوں گے وہ آخرت کو فراموش کر دیں گے۔ حکام میں سے بھی جو اپنی تمام کوششیں اپنی کرسی کو بچانے میں صرف کرتے ہیں، یہ ان کی دنیا طلبی کو ظاہر کرتا ہے جبکہ انہیں عوام کی خدمت کا سوچنا چاہیے۔

حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے مزید کہا: دنیا طلبی کربلا میں سیدالشہداء (ع) کی شہادت کا سبب بنی اور کچھ لوگ بنا توجہ کئے اپنی دنیاوی زندگی کے پیچھے لگے رہے۔

انہوں نے کہا: ظہور کے دیگر موانع میں سے قوم پرستی اور نسل پرستی بھی ہیں، جو زمانہ جاہلیت کی تعصبات کو جنم دیتے ہیں اور انسان کو ایسے افراد کو چننے پر مجبور کرتے ہیں جو صرف ہم زبان اور ہم قبیلہ ہوں، بجائے اس کے کہ اہل اور قابل افراد کا انتخاب کیا جائے۔

حجت‌الاسلام‌ ماندگاری نے کہا: معاشرے میں اختلافات پیدا کرنا ظہور کے دیگر موانع میں سے ہے کیونکہ اختلاف پیدا کرنا ایک شیطانی سوچ ہے جبکہ دین کی تعلیمات یہ ہیں کہ تمام مومنین اور مسلمان آپس میں متحد رہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha