۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
لیاقت بلوچ

حوزہ / جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لئے ضروری قرار دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے اس پروجیکٹ کی مخالفت کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کے خلاف امریکی دباؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا: یہ گیس پائپ لائن پاکستان کی قومی معیشت کی بہتری کے لئے ناگزیر ہے لہذا امریکہ پاکستان کے امور میں مداخلت نہ کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا: امریکہ ہمیشہ پاکستان کی حمایت کے جھوٹے دعوے کرتا ہے اور دوسری طرف وہ دباؤ اور پابندیوں کے ذریعے پاکستانی معیشت کی ترقی میں روڑے اٹکاتا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا: حکومت پاکستان کو خارجہ پالیسی کے محاذ کو مضبوط بنائے اور قومی مذاکرات اور تمام سیاسی طاقتوں کی مدد سے ملک کو درپیش داخلی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ آج امریکہ و یورپ کی بے دریغ حمایت کے نتیجے میں ہی غزہ کے عوام کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری ہيں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .