بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ (131)
ترجمہ: اور اس آگ سے بچو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣دوزخ كى آگ ميں مبتلا ہونے كے اسباب سے پرہيز كا ضرورى ہونا.
2️⃣ سودخوري، دوزخ كى آگ ميں مبتلا ہونے كے اسباب ميں سے ہے.
3️⃣ سودخور، اگرچہ ايمان كے دعويدار ہوں ليكن درحقيقت كفر اختيار كرنے والوں ميں سے ہيں
4️⃣ دوزخ كى آگ، ابھى سے كافروں كيلئے آمادہ و حاضر ہے
5️⃣ جيسا عذاب كفار پر ہوگا وہى سودخوروں پر ہوگا
6️⃣كاميابى اور عذاب متقيوں اور كافروں كے دو مختلف انجام ہيں
7️⃣ لوگوں كے اعمال كے انجام كا ذكر، انسانوں كى تربيت كيلئے قرآن كے طريقوں ميں سے ايك ہے
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران