۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
عطر قرآن

حوزہ|بندوں كو عذاب اور مغفرت ( خوف و رجا ) كے درميان ميں ركھنا انسانوں كى تربيت كيلئے قرآن كريم كے طريقوں ميں سے ايك ہے۔مومنوں اور كافروں كے انجام ( فتح و شكست) پر خداوند متعال كى مالكيت و حاكميت۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
‏وَلِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ‌‌‎(‏129)

ترجمہ: اے رسول(ص)! خدا کے امر (فیصلہ) میں تمہیں کوئی اختیار نہیں ہے (بلکہ یہ اختیار اللہ کے پاس ہے) چاہے تو ان کی توبہ قبول کرے اور چاہے تو انہیں سزا دے۔ کیونکہ یہ لوگ بہرحال ظالم ہیں۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ آسمانوں اور زمين (عالم ہستي) كى مالكيت اور ان پر حاكميت صرف خدا كى ذات ميں منحصر ہے.
2️⃣ كائنات كى مطلق حاكميت و مالكيت كا خدا كى ذات ميں منحصر ہونا، دليل ہے كہ بندوں كو معاف كرنے يا ان پر عذاب و عقاب كا انحصار بھى اسى كى ذات ميں ہے.
3️⃣ توبہ كرنے والوں كى مغفرت اور گنہگاروں كے عذاب كا سرچشمہ مشيت خدا ہے
4️⃣ خداوند متعال، بہت زيادہ معاف كرنے والا اور ہميشہ بندوں پر مہربان ہے
5️⃣ بندوں كو عذاب اور مغفرت ( خوف و رجا ) كے درميان ميں ركھنا انسانوں كى تربيت كيلئے قرآن كريم كے طريقوں ميں سے ايك ہے۔
6️⃣مومنوں اور كافروں كے انجام ( فتح و شكست) پر خداوند متعال كى مالكيت و حاكميت
7️⃣ فلسفہ تاريخ كے بارے ميں اسلام كا نظريہ يہ ہے كہ تاريخى حوادث كا تجزيہ صرف خدا اور توحيد كے محور كو بنياد بناكر كيا جائے

•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .