۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عطر قرآن

حوزہ|مومنين ميں جو مايوسى پائي جاتى تھى اسكى وجہ سے ان كى سرزنش۔ آنحضرت (ص) كى طرف سے بدر و احد كے جنگجوؤں كى حوصلہ افزائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
‏إِذْ تَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ أَلَن يَكْفِيَكُمْ أَن يُمِدَّكُمْ رَبُّكُم بِثَلَاثَةِ آلَافٍ مِّنَ الْمَلَائِكَةِ مُنزَلِينَ(‏124)

ترجمہ: اے پیغمبر(ص)) یاد کرو۔ جب تم مؤمنوں سے کہہ رہے تھے کہ کیا یہ بات تمہارے (اطمینان) کے لئے کافی نہیں ہے۔ کہ تمہارا پروردگار تین ہزار فرشتوں سے تمہاری مدد کرے جو (آسمان سے) اتارے گئے ہوں۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ خداوند متعال نے تين ہزار فرشتوں كو بدر كے سپاہيوں كى امداد كيلئے بھيجا.
2️⃣ دشمنوں كے ساتھ جنگ ميں مومنين كى كاميابى كيلئے غيبى امداد كا موثر كردار
3️⃣ فرشتے، خدا كے جملہ امدادى ذرائع ميں سے ہیں
4️⃣ امداد الہى كا اسباب و وسائل كے ذريعے ہونا۔
5️⃣ فوجى كمانڈروں اور سپہ سالاروں كى طرف سے سپاہيوں كى حوصلہ افزائي كا ضرورى ہونا۔
6️⃣ مومنين ميں جو مايوسى پائي جاتى تھى اسكى وجہ سے ان كى سرزنش۔
7️⃣ آنحضرت (ص) كى طرف سے بدر و احد كے جنگجوؤں كى حوصلہ افزائی۔
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .