بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَإِذْ غَدَوْتَ مِنْ أَهْلِكَ تُبَوِّئُ الْمُؤْمِنِينَ مَقَاعِدَ لِلْقِتَالِ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿آل عمران، 121﴾
ترجمہ: اور وہ موقع (یاد رکھنے کے لائق ہے کہ) جب تم صبح سویرے اپنے گھر سے نکلے تھے اور (احد کے مقام پر) مؤمنوں کو جنگی مورچوں پر بٹھا رہے تھے اور جگہ دے رہے تھے اور اللہ بڑا سننے والا اور بڑا جاننے والا ہے.
تفســــــــیر قــــرآن:
1️⃣ حساس اور تقدیر ساز ایام کی یاد آوری کی اہمیت.
2️⃣ روزانہ کے کاموں کا آغاز صبح کے وقت کرنے کی اہمیت.
3️⃣ پیغمبر گرامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جنگی فنون سے آگاہ ہونا اور دین کے دشمنوں کے خلاف مسلح کاروائیوں کی راہنمائی پر قادر ہونا.
4️⃣ فوج کی راہنمائی بھی اسلامی معاشرے کے سربراہ کی ذمہ داری ہے.
5️⃣ سابقہ تجربات سے استفادہ کرنے پر قرآن کریم کی تاکید و نصیحت.
6️⃣ دشمنوں کے حملے کے مقابلے میں فوجی تیاری اور فوجی مشقوں کا ضروری ہونا.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران