۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عطر قرآن

حوزہ|جنگ بدر ميں خداوند متعال كى طرف سے مؤمنين كى مدد۔ جنگ بدر كے مجاہدين، صابر اور متقى مسلمانوں كا ايك ايسا نمونہ تھے كہ جنہيں خداوند متعال نے اپنى نصرت كے ذريعے كافروں كے نقصان پہنچانے سے محفوظ ركھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
‏وَلَقَدْ نَصَرَكُمُ اللَّهُ بِبَدْرٍ وَأَنتُمْ أَذِلَّةٌ فَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ(123)

ترجمہ: بے شک (اس سے پہلے) جنگ بدر میں اللہ تمہاری مدد کر چکا تھا حالانکہ تم (اس وقت) بہت کمزور تھے لہذا اللہ کی نافرمانی سے ڈرو تاکہ تم شکرگزار بن جاؤ۔

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ جنگ بدر ميں خداوند متعال كى طرف سے مؤمنين كى مدد
2️⃣ جنگ بدر كے مجاہدين، صابر اور متقى مسلمانوں كا ايك ايسا نمونہ تھے كہ جنہيں خداوند متعال نے اپنى نصرت كے ذريعے كافروں كے نقصان پہنچانے سے محفوظ ركھا
3️⃣ جنگ بدر ميں جنگجو مومنين كى فوجى طاقت اور افراد كا دشمن كى فوجى طاقت كى نسبت كم ہونا_
4️⃣ جنگ بدر كے مجاہدين دشمن كے مقابلے ميں پورا سازوسامان نہ ركھنے كے باوجود خدا پر ايمان اور توكل كى وجہ سے ان پر غالب آگئے
5️⃣ احد كے جنگجو اپنى توانائيوں كے باوجود (ان ميں سے بعض كے خدا كى ذات پر توكل نہ ركھنے كى وجہ سے) شكست كھاگئے
6️⃣بدر كے جنگجو مومنين كا متقى ہونا، ان كے نصرت الہى سے ہمكنار ہونے كا باعث بنا
7️⃣ جنگ ميں دشمنوں پہ فتح كا عامل فقط فوجى تيارى، سازو سامان اور افرادى قوت نہيں ہے
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ آل عمران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .