۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آیت الله واعظی

حوزہ/ آیت اللہ بہابادی یزدی پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے اراکین نے نجف اشرف کے عالم دین آیت اللہ شمس الدین واعظی سے ملاقات کی۔

حوز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ بہابادی یزدی پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے اراکین نے نجف اشرف کے عالم دین آیت اللہ شمس الدین واعظی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں آیت اللہ شمس الدین واعظی نے اس کانفرنس کی انتظامیہ کی سرگرمیوں کی تعریف اور کہا: بزرگوں کے آثارکو زندہ کر کے ہی شیعوں کی اس عظیم میراث کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے شیعہ علماء کے تعارف اور ان کی علمی اور عملی زندگی پر غور و فکر کو مستقبل کے لئے مشعل راہ قرار دیا اور کہا: آیت اللہ ملا عبد اللہ یزدی ایک فقہی اور منطقی شخصیت تھی، حاشیہ ملا عبد اللہ ایک معروف کتاب ہے جسے آیت اللہ بہابادی کی نمایاں تصانیف میں شمار کیا جاتا ہے جو سالہا سال تک شیعہ مدارس میں تدریس کی جاتی رہی ہے اور طلاب اس سے مستفید ہوتے رہے ہیں۔

اس عراقی عالم نے نوجوانوں کے سوالات اور شبہات کے جواب دینے کو حوزہ علمیہ کے فرائض میں شمار کیا اور کہا:آیت اللہ ملا عبد اللہ یزدی نے اپنی زندگی میں کتابوں کی تالیف کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے شبہات کا بھی جواب دیا ہے جسے طلباء اور مدرسین کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ شمس الدین واعظی، "قضا" اور "اصول" کے بحث کو تدریس کرنے کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں اخلاقیات اور تربیتی دروس کی تدریس بھی کرتے ہیں جس میں طلاب حوزہ علمیہ نجف کی ایک قابل ذکر تعداد شرکت کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .