۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
عباس دانشی در دیدار سعیدی

حوزہ/ آیت اللہ سعیدی نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی قبر کا مخفی ہونا اور ان کے دیگر حالات، اسلام کی حقانیت پر اہم ثبوت ہیں، دینی شواہد اور اسناد کو محفوظ رکھ کر انہیں تحقیق کے لیے پیش کیا جائے تاکہ آنے والی نسلیں ان سے استفادہ کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ قم (س) کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے مرکز اسناد و کتب خانہ کے سربراہ حجت الاسلام عباس دانشی سے ملاقات کے دوران حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور ان کی شخصیت کو حقیقی اسلام کی حقانیت کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) نے اپنی زندگی میں ایسی متعدد اسناد اور شواہد چھوڑے جو اسلام کی صداقت اور اس کی حقانیت کو ثابت کرتے ہیں۔ آیت اللہ سعیدی نے حضرت فاطمہ (س) کی مخفی قبر کو اسلام کے سچے پیغام کا ایک عظیم الشان ثبوت قرار دیا اور کہا کہ یہ امر مسلمانوں کے لئے ایک غور و فکر کا مقام ہے۔

آیت اللہ سعیدی نے اسناد کی حفاظت اور درست استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مراکز اسناد کو نہ صرف اسناد محفوظ رکھنے چاہییں بلکہ ان سے علم و تحقیق کا کام لیا جانا چاہیے تاکہ یہ محض محفوظ رکھنے کی جگہ نہ بن جائیں بلکہ ان سے امت مسلمہ استفادہ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ احادیث ائمہ (ع) بھی ان اہم اسناد میں شامل ہیں جو ہم تک اہل بیت (ع) کے واسطے سے پہنچی ہیں اور انہیں آئندہ نسلوں تک اسی حالت میں پہنچانا ضروری ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .