۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
کمال الخیر لبنان

حوزہ/قومی مرکز لبنان کے سربراہ کمال الخیر نے او آئی سی اجلاس میں شام کے صدر بشار الاسد کی تقریر کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب سربراہان کے اجلاس میں بشار الاسد کا مؤقف، واضح اور روشن مؤقف تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قومی مرکز شمال لبنان کے سربراہ کمال الخیر نے ایک بیان میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ او آئی سی اجلاس میں شام کے صدر بشار الاسد کی تقریر کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشار الاسد کا مؤقف، اجلاس میں شریک دیگر تمام سربراہان سے بہترین اور واضح ترین مؤقف تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشار الاسد نے رسمی طور پر عربوں کی فلسطینیوں اور لبنانیوں کے دفاع کے حوالے سے بے بسی کا انہیں آئینہ دکھایا۔

کمال الخیر نے کہا کہ صدر بشار الاسد نے غاصب اسرائیل کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا، لیکن ہمیں اکثر عرب ممالک کے غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا علم ہے۔

آخر میں انہوں نے بشار الاسد کے قابلِ فخر مؤقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ خدا کا لطف، مزاحمت کی ثابت قدمی اور شام اور ایران کی مزاحمتی محاذ کے لیے حمایت سے ہم فتح حاصل کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .