سوال: اگر کسی پر ماہ رمضان کی رات میں غسل جنابت واجب ہو اور اسے معلوم ہو کہ اگر سو گیا تو صبح سے پہلے بیدار نہیں ہو پائے گا تو اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: جس پر ماہ رمضان کی رات میں غسل جنابت واجب ہو اور اسے معلوم ہو کہ اگر سو گیا تو صبح سے پہلے بیدار نہیں ہو پائے گا تو اسے بغیر غسل کئے نہیں سونا چاہیے۔ اگر اختیاری حالت میں بغیر غسل کئے سو جائے اور صبح سے پہلے بیدار نہ ہو تو اسے اس دن کا روزہ پورا کرنا ہوگا اور قضا اور کفارہ بھی ادا کرنا واجب ہے۔
استفتاء: آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی
آپ کا تبصرہ