حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حرم حضرت معصومہ (س) میں شبہائے قدر (19، 21 اور 23 رمضان المبارک) کی احیاء کی خصوصی تقریبات کی تفصیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، شبہائے قدر کی احیاء کی تقریبات رات 10 بجے سے صبح 2 بجے تک شبستان امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوں گی۔
احیاء کے آغاز سے قبل تلاوت قرآن، احکام شرعی کا بیان، مناجات اور زیارت امام حسین (ع) کی قرائت کی مجالس منعقد ہوں گی جبکہ تقریب کے اختتام پر زیارت وارثہ پڑھی جائے گی۔
19 اور 21 رمضان المبارک کی تقریبات میں دعائے جوشن کبیر کی قرائت عباس حیدرزادہ اور حسن شالبافان کریں گے جبکہ خطاب اور قرآن کریم سر پر رکھنے جیسے اعمال حجت الاسلام والمسلمین رفیعی انجام دیں گے۔
23 رمضان المبارک کی شب دعائے جوشن کبیر کی قرائت سید علی حسینی نژاد کریں گے جبکہ خطاب اور قرآن سر پر رکھنے جیسے اعمال حجت الاسلام والمسلمین میرباقری انجام دیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ شبہائے قدر کی احیاء کی تقریبات رات 11 بجے سے صبح 2 بجے تک دعائے جوشن کبیر کی قرائت کے ساتھ منعقد ہوں گی اور یہ پروگرام براہ راست ٹی وی چینل 2 اور صوبائی چینل نور سے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ