اتوار 20 جولائی 2025 - 11:24
سویداء میں ایک ہفتہ سے جاری جھڑپوں کے بعد عرب قبائل کی پسپائی، شہر میں نسبی سکون بحال

حوزہ/ شام کے جنوبی شہر سویداء میں ایک ہفتے سے جاری شدید جھڑپیں عرب قبائل کے انخلا کے بعد رک گئی ہیں اور شہر میں نسبی سکون قائم ہو چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین رپورٹ کے مطابق، شام کے جنوبی شہر سویداء میں ایک ہفتے سے جاری شدید جھڑپیں عرب قبائل کے انخلا کے بعد رک گئی ہیں اور شہر میں نسبی سکون قائم ہو چکا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ عرب قبائل کی تمام مسلح فورسز شہر سے نکل چکی ہیں۔ اسی طرح شامی قبائل کی اعلیٰ کونسل نے بھی جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کی تصدیق کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر دروزی گروہ کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔

ادھر جولانی حکومت نے سویداء کے اطراف میں اپنی فوج میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ زخمیوں کے علاج کے لیے ۲۰ ایمبولینس گاڑیاں بھی روانہ کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ یہ جھڑپیں ۱۳ جولائی کو ایک دروزی تاجر کی عرب قبائل کے ساتھ جھگڑے اور پھر اس کی گرفتاری کے بعد شروع ہوئیں۔ صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب شامی حکومت کی مسلح فورسز امن قائم کرنے کے بجائے دروزیوں پر تشدد کرنے لگیں۔ صہیونی حکومت نے بھی اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے شام میں وسیع حملے کیے۔

ان جھڑپوں میں اب تک ۹۴۰ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، جبکہ بعض ذرائع کے مطابق ۱۸۲ افراد کو میدانی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha