حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان- بہار کے موضع بھیکپور میں واقع علی منزل پر جشنِ تاجپوشی امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے موقع پر ایک پُرمسرت محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
محفل کا آغاز حجت الاسلام مولانا محمد رضا معروفی کی تلاوتِ قرآنِ مجید اور حدیث کساء سے ہوا۔ نظامت کے فرائض جناب انتظار بھیکپوری نے انجام دیے۔
اس پُرمسرت محفل میں مکتب آیت اللہ خامنہ ای بھیکپور کے طلاب کے علاوہ متعدد شعراء نے بارگاہ امام عصر (عج) میں منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
سب سے پہلے مکتب کے طلاب نے اشعار پڑھے، اس کے بعد جناب سید علی بھیکپوری، ڈاکٹر سید محمد، محمد علی بھیکپوری اور ندیم ندیمی نے اپنے کلام سے سامعین کے دلوں کو منور کیا۔ بعد ازاں دیے گئے مصرع طرح "لعل نرجس کا مسکرایا ہے" پر مختلف شعراء کرام نے خوبصورت کلام پیش کیا۔
اس موقع پر جناب ندیم ندیمی بھیکپوری، اقبال ایڈوکیٹ مندراپالی، آصف عباس سکریٹری انجمن رضویہ بھیکپور، انتظار بھیکپوری، ریاض بھیکپوری (مقیم ممبئی)، استاد شاعر انور بھیکپوری اور مولانا محمد رضا معروفی نے اپنے اپنے اشعار سے محفل کو روحانیت اور عقیدت سے بھر دیا۔
تقریب کے اختتام پر بانی حوزہ علمیہ آیت اللہ خامنہ ای اور بانی قرآن و عترت فاؤنڈیشن مولانا سید شمع محمد رضوی نے خصوصی کلام پیش کیا اور شعراء کرام کو ایران سے آئے ہوئے نفیس انعامات سے نوازا گیا۔
آخر میں مولانا نے دعائے سلامتی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ جشن کا اختتام کیا اور حاضرینِ محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ سال تک جشن کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔









آپ کا تبصرہ