ہفتہ 13 ستمبر 2025 - 16:03
کیوں اسلام نے غلامی کو فوراً ختم نہ کیا؟ ایک حقیقت پسندانہ تجزیہ

حوزہ/ یہ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ اسلام نے غلامی کو فوراً کیوں ختم نہ کیا؟ حقیقت یہ ہے کہ اسلام غلامی کو ایجاد کرنے والا دین نہیں تھا بلکہ اس وقت کی دنیا غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی۔ ایران، روم اور مصر جیسے بڑے تمدن غلاموں پر قائم تھے، حتیٰ کہ جدید مغرب نے بھی محض ڈیڑھ صدی پہلے غلامی کو باضابطہ طور پر ختم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ اسلام نے غلامی کو فوراً کیوں ختم نہ کیا؟ حقیقت یہ ہے کہ اسلام غلامی کو ایجاد کرنے والا دین نہیں تھا بلکہ اس وقت کی دنیا غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی۔ ایران، روم اور مصر جیسے بڑے تمدن غلاموں پر قائم تھے، حتیٰ کہ جدید مغرب نے بھی محض ڈیڑھ صدی پہلے غلامی کو باضابطہ طور پر ختم کیا۔

اسلام ایک ایسے ماحول میں نمودار ہوا جہاں غلاموں کو جائیداد کا حصہ سمجھا جاتا اور انسانی وقار سے محروم رکھا جاتا تھا۔ اس پس منظر میں اسلام نے ایک حکیمانہ اور تدریجی منصوبہ بندی کے ذریعے غلامی کے خاتمے کی راہ ہموار کی۔

غلامی کی فکری بنیاد کا خاتمہ

اسلام نے نسل، رنگ اور طبقے کو برتری کی بنیاد ماننے سے انکار کرتے ہوئے تقویٰ کو معیار قرار دیا۔ حضرت بلال حبشیؓ جیسے سیاہ فام کو اذان کی سعادت دینا، اس زمانے کے رائج نژاد پرستی کے خلاف ایک انقلابی قدم تھا۔

غلامی کے پھیلاؤ پر قدغن

اسلام نے غلام بنانے کے تمام دروازے بند کر دیے۔ صرف جنگی قیدی ہی غلام بن سکتے تھے اور وہ بھی اس وقت جب دشمن مسلمانوں کے ساتھ یہی رویہ اختیار کرے۔

آزادی کی ترغیب

قرآن نے غلاموں کی آزادی کو نیکی، عبادت اور گناہوں کا کفارہ قرار دیا۔ سورہ توبہ نے زکات کے مصارف میں غلام آزاد کرنے کو شامل کیا، جبکہ سورہ نور نے "مکاتَبہ" کے ذریعے غلام کو اپنی محنت سے آزادی خریدنے کا حق دیا۔

سیرتِ نبوی و اہل بیتؑ

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیتؑ نے غلاموں کو آزاد کرنے کو اپنی عملی زندگی کا اہم حصہ بنایا۔ امام علیؑ نے اپنی کمائی سے ایک ہزار غلام آزاد کیے۔ اسلام نے غلاموں پر ظلم کی سختی سے ممانعت کی، حتیٰ کہ معمولی جسمانی اذیت بھی ان کی آزادی کا سبب بن سکتی تھی۔

نتیجہ

اسلام نے غلامی کو ایک تلخ تاریخی حقیقت کے طور پر قبول کیا مگر اسے جڑ سے ختم کرنے کے لیے فکری، اخلاقی اور عملی اقدامات کیے۔ اس نے غلامی کے پھیلاؤ کو روکا، آزادی کو عبادت بنایا اور انسانی کرامت کو محور قرار دیا۔ یوں اسلام نے اس اندھیری روایت کے خاتمے کے لیے وہ بنیاد فراہم کئے جسے دنیا نے صدیوں بعد اپنا شعار بنایا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha