حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے مدیر آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مرکز موضوع شناسی احکام فقہی کے بانی حجت الاسلام والمسلمین فلاح زادہ اور سرپرست حجت الاسلام والمسلمین بیات سے ملاقات میں حوزات علمیہ میں فقہی موضوعات کی سرگرمیوں کی توسیع اور تقویت کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے اسلامی علوم میں موضوع شناسی کے وسیع دائرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اس میدان میں سماجی مباحث کی بنیادوں سے لے کر عوام کی روزمرہ زندگی کی جزئیات تک سب شامل ہیں اور معاشرے کے تمام طبقات پر اس کی تاثیر ہے۔
حوزہ علمیہ کی اعلی سطحی کونسل کے اس رکن نے مزید کہا: ہم بحیثیت حوزات علمیہ اپنی صلاحیت کے مطابق موضوع شناسی سے متعلقہ سرگرمیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے تنظیمی روابط قائم کرنے کو مرکز موضوع شناسی کے مقام کو مضبوط بنانے کی پہلی قدم قرار دیتے ہوئے کہا: ضروری ہے کہ یہ مرکز، مرکز ارتباطات حوزہ اور نظام اسلامی سے وابستہ مربوط اداروں کے ساتھ زیادہ ہماہنگ ہو تاکہ اس کا واضح مقام اور ضروری انفراسٹرکچر تشکیل پا سکے۔
آیت اللہ اعرافی نے کہا: مرکز موضوع شناسی حوزہ کے علمی نظام میں دانتہائی اہم اور ترکیبی کردار رکھتا ہے۔ موضوع شناسی ایک طرف ایک مستقل مضمون ہے تو دوسری طرف اسے تمام فقہی میدانوں میں موجود ہونا چاہیے؛ لہذا ضروری ہے کہ مختلف شعبوں میں اس کے مقام کو واضح اور بیان کیا جائے۔










آپ کا تبصرہ