جمعہ 21 نومبر 2025 - 11:06
خوش بخت وہ ہے جس کا استادِ اخلاق خدا ہو: آیت اللہ عزیز اللہ خوشوقتؒ

حوزہ/ مرحوم آیت اللہ عزیز اللہ خوشوقتؒ نے اپنے ایک درسِ اخلاق میں ’’استاد کے انتخاب اور حقیقی رہنمائی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان اکثر اس بات میں الجھ جاتا ہے کہ کس کو اپنا استاد بنائے، لیکن حقیقت میں سب سے بڑا استاد خود خداوند ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم آیت اللہ عزیز اللہ خوشوقتؒ نے اپنے ایک درسِ اخلاق میں ’’استاد کے انتخاب اور حقیقی رہنمائی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان اکثر اس بات میں الجھ جاتا ہے کہ کس کو اپنا استاد بنائے، لیکن حقیقت میں سب سے بڑا استاد خود خداوند ہے۔

آیت اللہ خوشوقتؒ نے فرمایا کہ خدا کا فرمان ’’گناہ نہ کرو‘‘ انسانی تربیت کا جامع ترین درسِ ہدایت ہے۔ اگر کوئی شخص علم کا استاد ہو لیکن خود جھوٹ، فریب یا گناہ میں مبتلا ہو تو وہ حقیقی معنوں میں راہنما نہیں بن سکتا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا اپنے بے پایاں علم و عظمت کے باوجود ہمیں واضح طور پر کہتا ہے کہ ’’گناہ نہ کرو‘‘، لیکن ہم سنتے ہوئے بھی اس کی نافرمانی کرتے رہتے ہیں۔ بارہا توبہ اور وعدوں کے باوجود انسان اپنی پرانی روش کی طرف لوٹ جاتا ہے۔

مرحوم آیت اللہ خوشوقتؒ نے زور دیا کہ حقیقی ہدایت اسی وقت نصیب ہوتی ہے جب انسان خدا کے فرمان کے مطابق عمل کرے۔ ان کے بقول، جو شخص سیدھی راہ کا طالب ہے اسے اللہ کی ہدایات پر چلنا چاہیے، نہ کہ صرف شخصیت اور بڑے ناموں کے پیچھے بھاگنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ہم خدا کے حکم کو مقدم نہیں رکھیں گے، اس وقت تک حقیقی ہدایت اور روحانی تربیت ممکن نہیں، چاہے ہم بظاہر کتنے ہی اساتذہ یا مرشدوں کی تلاش میں کیوں نہ رہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha