بدھ 3 دسمبر 2025 - 12:13
عالمی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ "امریکہ" ہے

حوزہ / اسماعیل بقائی نے کہا :خطے اور بین الاقوامی سطح پر تبدیلیاں بہت تیزی سے آرہی ہیں۔ فلسطین اور لبنان سمیت پورے خطے کو صیہونی حکومت کی جانب سے خطرہ لاحق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان وزارت خارجہ اسما‏عیل بقائی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران وینزویلا سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے خلاف امریکہ اور اس کے صدر کے دھمکی آمیز رویے پر سخت تنقید کی اور کہا: امریکہ عالمی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا: صیہونی حکومت فلسطین میں جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور دوسری جانب لبنان کو شرپسندی اور جنگ پسندانہ حرکتوں کا نشانہ بنا رہی ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ ان دونوں محاذوں پر بظاہر جنگ بندی ہو چکی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے وینزویلا کو امریکی صدر کی دھمکیوں اور غزہ میں نسل کشی کی ٹرمپ کی جانب سے حمایت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: امریکہ نے اپنے بے شرمانہ اقدامات اور دھمکی آمیز رویے سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت دنیا کے مغربی حصے میں واشنگٹن کی جانب سے وینزویلا، کیوبا، نکاراگوا، برازیل حتی کہ میکسیکو کو ملنے والی مسلسل دھمکیاں ہیں۔

انہوں نے وینزویلا کے ایئر اسپیس کو بند کرنا یا پھر جی 20 اجلاس میں شرکت سے جنوبی افریقہ کو روکنے کو امریکہ کے اسی غیر قانونی رویے کا تسلسل قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha