بدھ 10 دسمبر 2025 - 10:00
الکوثر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مدرسہ الواعظین کے فارغ التحصیل طلباء کی حرم امام حسین (ع) کے متولی سے ملاقات

حوزہ / مدرسہ الواعظین کے فارغ التحصیل طلباء کی کربلا معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شیخ عبد المہدی کربلائی کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الکوثر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مدرسہ الواعظین کے فارغ التحصیل طلباء کی حرم امام حسین (ع) کے متولی سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر شعبۂ معاہدِ دینیہ نے ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا جو متولیِ حرم کے ساتھ خصوصی نشست سے آغاز پذیر ہوئی۔ اس پروگرام کا مقصد فارغ التحصیل طلبہ کی حوصلہ افزائی، ان کی خدمات کا اعتراف اور معاشرے میں ان کے تبلیغی کردار کو تقویت دینا تھا۔

شعبۂ معاہدِ دینیہ کے مسؤول شیخ احمد العاملی نے الکوثر فاؤنڈیشن کی نمایاں سرگرمیوں اور اسلامی معارف کی ترویج میں اس کے فعال کردار پر مشتمل ایک جامع تعارفی رپورٹ پیش کی۔

الکوثر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مدرسہ الواعظین کے فارغ التحصیل طلباء کی حرم امام حسین (ع) کے متولی سے ملاقات

اس کے بعد شیخ عبد المہدی کربلائی نے اپنے خطاب میں کہا: مبلّغ کے لیے کامیابی کی چار بنیادی صفات ہیں: اخلاص، تواضع، صبر، اور اللہ تعالیٰ پر توکل۔

انہوں نے مزید کہا: یہ اوصاف ہر اس شخص کے لیے ناگزیر ہیں جو راہِ تبلیغ اور خدمتِ دین میں ثابت قدم رہنا چاہتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملاقات کے اختتام پر حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی نے تمام مبلغین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں قیمتی کتب بھی بطور تحفہ پیش کیں۔

الکوثر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مدرسہ الواعظین کے فارغ التحصیل طلباء کی حرم امام حسین (ع) کے متولی سے ملاقات

آخر میں طلبہ اور اساتذہ نے متولیِ شرعی روضۂ حسینی مدیرِ شعبۂ امورِ دینی شیخ احمد الصافی اور شیخ احمد العاملی کے ساتھ ساتھ معہدِ وارثِ الانبیاء کا بھی پُرخلوص استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے علمی اور تربیتی اجتماعات، مبلّغین کے لیے ایک عظیم محرّک ثابت ہوتے ہیں اور انہیں منبرِ حسینی اور رسالتِ محمدیہ کی خدمت جاری رکھنے کے لیے مزید توانائی اور عزم عطا کرتے ہیں۔

الکوثر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام مدرسہ الواعظین کے فارغ التحصیل طلباء کی حرم امام حسین (ع) کے متولی سے ملاقات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha