اتوار 11 جنوری 2026 - 18:23
ایرانی قوم، مسلح دہشت گردوں کے خلاف ڈٹی ہوئی ہے ان کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے، محمد باقر قالی باف

حوزہ/ اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالی باف نے کہا ہے کہ ایران کے عوام دہشت گردوں کے مقابل ڈٹ گئے ہیں، ٹرمپ کو اس کے مشیر غلط مشورے دے رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اس حساس موقع پر دشمن کی سازشوں سے باخبر رہنا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ "12 روزہ مسلط کردہ جنگ میں دشمن کو شکست ہوئی، دشمن نے شکست تسلیم بھی کی اور جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور ہوا۔ یہ خدا کے فضل و کرم اور ایرانی قوم کے اتحاد و یکجہتی کا نتیجہ تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پوری طاقت کے ساتھ فوجی جارحیت کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا۔ یہ ہماری قوم کی تاریخی بیداری کی علامت ہے۔"

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ "لیکن دشمن اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا اور اس نے اندر سے دہشت گردانہ جنگ شروع کردی۔ اس کا منصوبہ تھا کہ اگر وہ عسکری جنگ میں کامیاب ہو گیا تو داخلی طور پر بھی ایسا ہی کرے گا لیکن جب اسے عسکری جنگ میں شکست ہوئی تو اس نے تھوڑے وقفے سے اس جنگ کا آغاز کیا اور عوام کے جائز مطالبات سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردانہ جنگ کا مرحلہ شروع کردیا۔"

انہوں نے یقین دلایا کہ ملک کی اقتصادی صورت حال اور غیرملکی کرنسی جیسے معاملات کو کنٹرول کرلیا جائے گا اور عوام کی قوت خرید میں بھی اضافہ ہوگا۔

ایران کے اسپیکر نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے مشیروں نے غلط مشورے دیئے ہیں اور وہ ایرانی قوم کے بارے میں صحیح اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔

ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے کہا کہ آج ہم چار محاذوں پر حالت جنگ میں ہیں؛ اقتصادی جنگ، علمی جنگ، عسکری جنگ اور صیہونی حکومت اور امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha