ہفتہ 17 جنوری 2026 - 11:27
اللہ نے دعا اور مناجات کے ذریعے ایران کی عظمت کو محفوظ رکھا ہے

حوزہ/ قم المقدسہ میں آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے درس اخلاق کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی عظمت اور استحکام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی معاشرہ ایک عزت دار معاشرہ ہے، اللہ تعالیٰ ایران کی عظمت کو اس قوم کی دعاؤں کے ذریعے محفوظ رکھے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے درس اخلاق کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی عظمت اور استحکام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی معاشرہ ایک عزت دار معاشرہ ہے، اللہ تعالیٰ ایران کی عظمت کو اس قوم کی دعاؤں کے ذریعے محفوظ رکھے گا۔

مسجد اعظم قم میں ہونے والے ہفتہ وار درس اخلاق میں آیت اللہ جوادی آملی نے نهج البلاغہ کی حکمت ۱۹۲ کی تشریح کرتے ہوئے انسان کے فرائض پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جو کچھ انسان اپنی ضرورت سے زیادہ حاصل کرتا ہے وہ دراصل دوسروں کے لیے ذخیرہ کرتا ہے۔ انہوں نے معاشرے کو غربت اور تنگدستی سے نجات دلانے کے لیے محنت، پیداوار اور روزگار کو سب سے بڑی برکت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں زندگی بھر محنت و لگن سے کام کرنا چاہیے تا کہ غربت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے، کیونکہ غریب معاشرہ دوسروں کا آلہ کار بن جاتا ہے۔

امیر المومنین علیہ السلام کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملک جس کے پاس پانی اور خاک ہو اور وہ اپنی ضروریات پوری نہ کر سکے اور دوسروں پر انحصار کرے، خدا اس سے رحمت و برکت اٹھا لیتا ہے۔ اس لیے پیداوار کو ہر حال میں فروغ دینا ضروری ہے۔

اس موقع پر انہوں نے امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کے یوم شہادت پر بھی غم کا اظہار کیا اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی بارگاہ میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ انہوں نے عقل کو دین اور ثقافت کا محور قرار دیا اور کہا کہ بغیر عقلانیت کے دین سمجھنا ممکن نہیں ہے۔ علم وہی ہے جو عقل کی طرف لے جائے، ورنہ علم بھی جہل کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha