جمعرات 4 جون 2026 - 17:35
دھمکیوں کا دور ختم، جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی

حوزہ / ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا: ایرانی قوم نے کہا: امریکا اور غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ حالیہ معرکے میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایران کو دھمکانے کا دور ختم ہو چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ)کی برسی کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا: خرداد کا مہینہ ایران کی معاصر تاریخ میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ اس مہینے کا آغاز امام خمینیؒ کی تحریک سے وابستہ ہے جبکہ چودہ خرداد ان کے وصال کی یاد تازہ کرتا ہے۔ یہ ایام انقلاب اسلامی کی شناخت، مقاصد اور بنیادی اقدار کے ازسرنو جائزے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اس سال امام خمینی (رہ) کی برسی ایک مختلف فضا میں منائی جا رہی ہے کیونکہ رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی عدم موجودگی پہلے سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ اگرچہ ان کی شہادت نے ایرانی قوم اور امتِ مسلمہ کو غم و اندوہ میں مبتلا کیا لیکن اسی قربانی نے انقلاب اسلامی کی مضبوطی، عوامی استقامت اور امام خمینیؒ کے راستے کی عظمت کو دنیا پر مزید آشکار کر دیا۔

ڈاکٹر قالیباف نے مزید کہا: شہید رہبر انقلاب کا پاکیزہ خون امام خمینیؒ کی تحریک کے تسلسل کی ضمانت بن گیا ہے اور عزت، خودمختاری اور مزاحمت کا پرچم آئندہ نسلوں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ نے عید غدیر کی آمد کے موقع پر امام خمینی (رہ) اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کی قیادت کے ساتھ تجدید عہد کا اظہار بھی کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha