پیر 20 جولائی 2026 - 18:23
رہبرِ شہید علمی و تحقیقی ترقی کو ہمیشہ اہمیت اور علم و ٹیکنالوجی کو قومی اقتدار کی بنیاد قرار دیتے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے کہا: رہبرِ شہید نے علم و ٹیکنالوجی کو قومی اقتدار کی بنیاد قرار دیتے ہوئے استکباری نظام کی مسلط کردہ علمی ناکہ بندی کو توڑنے کی کامیاب قیادت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بوشہر میں نمائندۂ ولی فقیہ اور امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے رہبرِ شہید کی علمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: رہبرِ شہید کا پختہ یقین تھا کہ کسی بھی ملک کی حقیقی طاقت علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی میں مضمر ہے، اسی لیے انہوں نے ملک میں سائنسی و تحقیقی ترقی کو ہمیشہ اولین ترجیح دی۔

انہوں نے کہا: رہبرِ شہید نے جامعات، پارکس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، علم پر مبنی کمپنیوں، علمی و سائنسی اولمپیاڈز اور جدید ٹیکنالوجی کی بھرپور سرپرستی کی، جس کے نتیجے میں ایران دفاعی صنعت، جوہری ٹیکنالوجی، جدید خلائی علوم، نینو ٹیکنالوجی، طب اور دیگر اہم سائنسی شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

نمائندۂ ولی فقیہ نے مزید کہا: رہبرِ شہید نے اپنی حکمت عملی اور دوراندیش قیادت کے ذریعہ عالمی استکباری نظام کی علمی اجارہ داری کو چیلنج کیا اور ایران کو سائنسی خودکفالت کی راہ پر گامزن کیا، اسی لیے انہیں علمی محاصرے کو توڑنے کا علمبردار قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے قومی وحدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: موجودہ حالات میں اتحاد، ہم آہنگی اور داخلی یکجہتی ہی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے اور انقلاب اسلامی کی کامیابیوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha