جمعہ 7 اگست 2026 - 06:28
امام حسینؑ پوری انسانیت کے لیے کشتی نجات ہیں: امام جمعہ اردبیل

حوزہ/ اردبیل میں رہبرِ معظم کے نمائندے اور امام جمعہ، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیث "اِنَّ الْحُسَیْنَ مِصْبَاحُ الْہُدٰی وَسَفِینَۃُ النَّجَاۃ" کے ذریعے واضح فرمایا کہ قیامت تک انسانیت کی حقیقی نجات امام حسینؑ کی تعلیمات سے وابستہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردبیل میں رہبرِ معظم کے نمائندے اور امام جمعہ، حجت الاسلام والمسلمین سید حسن عاملی نے کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حدیث "اِنَّ الْحُسَیْنَ مِصْبَاحُ الْہُدٰی وَسَفِینَۃُ النَّجَاۃ" کے ذریعے واضح فرمایا کہ قیامت تک انسانیت کی حقیقی نجات امام حسینؑ کی تعلیمات سے وابستہ ہے۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام "سمت خدا" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں فکری، ثقافتی اور اخلاقی فتنوں سے بچنے کے لیے مکتبِ حسینی سے وابستگی ضروری ہے، کیونکہ تاریخ نے ثابت کر دیا ہے کہ انسانی نظریات ناکام ہوئے جبکہ اہل بیتؑ کی تعلیمات ہی انسان کو گمراہی، ظلم اور ذلت سے نجات دلا سکتی ہیں۔

سید حسن عاملی نے غزہ، فلسطین اور ایران کے خلاف جارحیت پر مغربی ممالک کے دوہرے معیار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق، جمہوریت اور آزادی کے مغربی دعوے صہیونی مظالم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ کی "کشتیٔ نجات" میں شامل ہونے کے لیے انسان کو حسینی سیرت اپنانا ہوگی۔ گناہوں سے اجتناب، نماز کی پابندی، عزت و کرامت کا تحفظ، امر بالمعروف و نہی عن المنکر، حقوق الناس کی ادائیگی اور بصیرت کے ساتھ زندگی گزارنا مکتبِ عاشورا کے بنیادی تقاضے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسینؑ نے میدانِ کربلا میں بھی نماز قائم کرکے یہ پیغام دیا کہ کسی بھی حالت میں خدا سے تعلق منقطع نہیں ہونا چاہیے۔ ان کے بقول، عاشورا عزت، آزادی، ذمہ داری اور معاشرے کی اصلاح کا درس دیتا ہے، اور جو قوم مکتبِ حسینی سے وابستہ رہے گی، وہ ہر قسم کے فکری، ثقافتی اور سیاسی بحرانوں سے محفوظ رہے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha