بدھ 23 ستمبر 2026 - 23:40
نمائندہ ولی فقیہ ہند کی موجودگی میں ادارۂ  اصلاح لکھنؤ کے ۲۰۲۶ء؁ میں شائع شدہ خصوصی شماروں کی رونمائی

حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام والمسلمین عبد المجید حکیم الٰہی نے ادارۂ اصلاح لکھنؤ کا دورہ کیا؛ جہاں ادارے کے اراکین کی جانب سے اُن کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نمائندۂ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام والمسلمین عبد المجید حکیم الٰہی نے ادارۂ اصلاح لکھنؤ کا دورہ کیا؛ جہاں ادارے کے اراکین کی جانب سے اُن کا پرجوش استقبال کیا گیا۔

نمائندہ ولی فقیہ ہند کی موجودگی میں ادارۂ  اصلاح لکھنؤ کے ۲۰۲۶ء؁ میں شائع شدہ خصوصی شماروں کی رونمائی

اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا؛ جس کا آغاز مولانا حسن عسکری مبارک پوری نے تلاوت قرآن مجید سے کیا اور مہمان خصوصی کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا۔

شہید امت رہبر معظم کی توصیف میں ناظمیہ عربی کالج لکھنؤ کے استاد مولانا محمد حسنین رجیٹوی نے بہترین قطعات و رباعیات پیش کئے۔

نمائندہ ولی فقیہ ہند کی موجودگی میں ادارۂ  اصلاح لکھنؤ کے ۲۰۲۶ء؁ میں شائع شدہ خصوصی شماروں کی رونمائی

اس موقع پر ادارۂ اصلاح لکھنؤ کی جانب سے سنہ رواں ۲۰۲۶ء؁ میں شائع شدہ خصوصی شماروں کہکشانِ شہید امت، غنچۂ چمن رسول، یادِ اوج اصلاح، محرم، آزادی ہند اور فخر الحکماء کی رسم رونمائی ہوئی۔

نمائندہ ولی فقیہ ہند کی موجودگی میں ادارۂ  اصلاح لکھنؤ کے ۲۰۲۶ء؁ میں شائع شدہ خصوصی شماروں کی رونمائی

اس موقع پر نمائندہ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام والمسلمین عبد المجید حکیم الٰہی نے ادارۂ اصلاح لکھنؤ کے سربراہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ باوجود آسانیوں کے میں وہ خدمت انجام نہیں دے پارہا ہوں جو معذوریوں اور دقتوں کے باوجو د موصوف کے ذریعہ انجام پارہی ہیں۔ اگر چہ یہ موصوف کی انکساری ہے کہ اپنے فرائض منصبی کو جس طرح وہ ادا کر رہے ہیں اس کی تعریف ہر ایک کررہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha