پیر 16 نومبر 2026 - 00:21
نجف اشرف؛ ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

حوزہ / مجلسِ عزا میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب بیان کیے گئے۔ علماء کرام، طلابِ حوزہ علمیہ اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان، نجف اشرف عراق میں دخترِ رسول اکرم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی یاد میں مجلسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام، طلابِ حوزہ علمیہ اور مومنین کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے بارگاہِ سیدہ کونین سلام اللہ علیہا میں نذرانۂ عقیدت و پرسہ پیش کیا۔

مجلسِ عزاء کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کی سعادت حجت الاسلام مولانا شیخ حافظ آکاش نجفی نے حاصل کی جبکہ نظامت کے فرائض حجت الاسلام مولانا شیخ محمد سلیم انور نے انجام دیے۔

اس موقع پر حجت الاسلام مولانا شیخ نذر عباس نجفی اور ڈاکٹر احسان نے سوز و سلام پیش کیا اور اپنے پرسوز کلام کے ذریعے بارگاہِ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا میں عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

نجف اشرف میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

مجلس عزا سے حجت الاسلام مولانا سید نسیم عباس شاہ کاظمی نے خطاب کیا۔ انہوں نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب اور مصائب بیان کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے دخترِ رسول کی حیاتِ مبارکہ کو امتِ مسلمہ کے لیے اسوہ قرار دیتے ہوئے تعلیماتِ اہل بیت علیہم السلام سے وابستگی اور ان کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

نجف اشرف میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

مجلس کے اختتام پر انجمنِ شبابِ علی اکبر نے نوحہ خوانی کی، جس میں عزادارانِ سیدہ نے بھرپور انداز میں نوحہ خوانی اور ماتم کے ذریعے دخترِ رسول اکرم سلام اللہ علیہا کو پرسہ پیش کیا۔

مجلسِ عزاء کے اختتام پر تمام مرحومین بالخصوص مرحومہ سیدہ کلثوم فاطمہ دخترِ سید نذیر حسین شاہ کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیِ درجات کی گئی۔ اس موقع پر ایصالِ ثواب کی نیت سے نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دعا کی گئی کہ پروردگارِ عالم تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، مرحومہ سیدہ کلثوم فاطمہ کو جوارِ اہل بیت علیہم السلام میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور نیاز کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرماتے ہوئے تمام بانیان، معاونین اور شرکاء کو اجرِ عظیم سے نوازے۔

نجف اشرف میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

نجف اشرف میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان میں مجلسِ عزاء کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha