پیر 16 نومبر 2026 - 21:56
آیت اللہ اعرافی کا دورۂ بوسنیا؛ دینی و علمی شخصیات سے ملاقاتیں اور باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے بوسنیا و ہرزگوینیا کے رئیس العلماء کی باضابطہ دعوت پر اس ملک کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے رئیس العلماء کی تقرری کی توثیق کی تقریب میں شرکت کی اور مختلف دینی، علمی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے بوسنیا و ہرزگوینیا کے رئیس العلماء کی دعوت پر اس ملک کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد رئیس العلماء کے منصب پر تقرری کی تقریب میں شرکت کے علاوہ دونوں ملکوں کے دینی و علمی اداروں کے درمیان تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اس تین روزہ دورے کے دوران آیت اللہ اعرافی نے بوسنیا کے سابق صدر باقر عزت بیگوویچ سے ملاقات کی، جو بوسنیا کے پہلے صدر علی عزت بیگوویچ کے فرزند اور ڈیموکریٹک ایکشن پارٹی کے رہنما ہیں۔ انہوں نے سابق صدور شفیق جعفروویچ، نئے رئیس العلماء شیخ نجاد گرابوس، سابق رئیس العلماء شیخ حسین کاوازووچ اور سابق رئیس العلماء شیخ مصطفیٰ سریچ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے بوسنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ اداروں کا دورہ بھی کیا اور وہاں کی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر بوسنیا کے دینی و علمی اداروں اور حوزات علمیہ کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

آیت اللہ اعرافی نے بوسنیا کے فکری اور علمی حلقوں کی اہم شخصیات کے ساتھ خصوصی نشستوں میں بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت، رہبر شہید اور حالیہ دو جنگوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے حوالے سے خطاب کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha